ابنا: غیر ملکی ذرائع کے مطابق نیویارک کے علاقے ایسٹرن ہارلم کے پارک ایوینیو پر واقع رہائشی عمارت دھماکے کے بعد زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 17 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک نہیں بلکہ 2 عمارتیں گریں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے بعد شہر میں چلنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513375
امریکی شہر نیویارک میں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت زمین بوس ہونے سے 2 خواتین ہلاک جب کہ17 افراد شدید زخمی گئے ہیں۔